(24 نیوز)لکھیم پور کھیری حادثے کے بعد کسانوں نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی۔انتظامیہ نے حالات خراب ہونے کے پیش نظراپوزیشن رہنما پرینکا گاندھی کو حراست میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر4کسان ہلاک متعدد زخمی ہو گئےتھے۔ جس کے بعد مشتعل افراد نے جونیئر وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگادی جس سے کار میں موجود 4 افراد بھی ہلاک ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:کسانوں کا احتجاج ۔۔بھارتی وزیر نے گاڑی مظاہرین پر چڑھا دی ۔۔ 8 افراد ہلاک