(24 نیوز)انٹربینک میں ڈالر 32پیسے مہنگاہونے سے تاریخ کی نئی بلند سطح 170 روپے 80 پیسے پر پہنچ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کافرق کم ہوگیا ۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے کم ہوکر 172 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 171.50 میں خریدااور 172 روپے میں فروخت ہونے لگا ۔
فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ ہفتے انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا فرق 2 روپے 12 پیسے تک جا پہنچاتھا۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے امتحانات کا زرلٹ جاری ۔۔ طالبات نے میدان مار لیا