(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ وزرش صحت کے لئے بہت ضروری ہے۔ ان کی باسکٹ بال کھیلتے ہوئے تازہ ویڈیو خوب وائرل ہو رہی ہے۔
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ترک صدر رجب طیب اردوان اپنےساتھیوں کے ساتھ باسکٹ بال کھیل رہے ہیں اور وہ بال کو پوسٹ بھی کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے ترک صدر کہتے ہیں کہ وزرش صحت کے لئےبہت ضروری ہے، میں بھی ہفتے میں 3 بار ورزش کرنے کی کوشش کرتا ہوں تاکہ صحت مند رہ سکوں۔
یہ بھی پڑھیں: ملعون سویڈش کارٹونسٹ لارس ولکس 2 پولیس گارڈوں سمیت کار حادثے میں ہلاک