(24 نیوز)سرکاری کالجوں میں پرنسپلز کی تقرری سے متعلق پالیسی میں 15 سال بعد تبدیلی کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایک کالج میں تین سال سے زائد عرصہ تک پرنسپل تعینات رہنے والے اساتذہ کے تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایک کالج میں پرنسپل کو تین سال سے زائد مدت تک پرنسپل مقرر نہیں کیا جائے گا۔
پرنسپل کو کسی بھی دوسرے کالج میں پرنسپل کی حیثیت سے ہی ٹرانسفر کیا جائے گا۔
محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے تحت صوبے کے تمام ڈویژن کے ڈائریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کیلئے بھی3 سالہ پالیسی لاگو ہوگی۔
محکمہ نے پہلے فیز میں ڈائیریکٹر کالجز اور ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز کے تبادلے کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آریان خان کے ساتھ گرفتار ہونے والی ” منمن دھمیچا “ کون ہیں ؟