(24نیوز)لندن میں بیٹھے نوازشریف کی پاکستان کے کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ایک اور انٹری کرائی گئی ہے ۔ لاہور کے بعد نارروال کے ایک کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں ویکسی نیشن کیلئے نوازشریف کے نام کا اندراج ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نوازشریف ایک عرصے سے لندن میں مقیم ہیں مگر ریکارڈ کے مطابق ان کو پاکستان میں دو مرتبہ کورونا ویکسین لگ چکی ہے ۔پہلے لاہور کے ایک ویکسی نیشن سنٹر میں نوازشریف کے نام کا اندراج کیا گیا تھا۔اب لاہو ر کے بعد نارر وال کے ایک کورونا ویکسی نیشن سنٹر میں بھی نوازشریف کے نام کا اندراج کیا گیا ہے ۔نارووال کے ویکسین سینٹر میں نواز شریف کے شناختی کارڈ کے نمبر کا اندراج کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر نبیلہ عرفان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم ناصر رؤف اور ثاقب کو گرفتارکرلیا جن کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ملزمان نے نواز شریف کے نام کی جعلی انٹری کرائی اور ڈیٹا اندراج میں سابق وزیراعظم کے شناختی کارڈ کی کاپی استعمال کی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انکشاف ہوا تھا کہ نواز شریف کو سائنو ویک ویکسین 22 ستمبر کو شام چار بج کر چارمنٹ پر لگائی گئی، دوسری ڈوز کیلئے 20 اکتوبر کوبُلایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امام الحق کانیشنل ٹی 20 کپ سے باہر ہونے کاامکان