تحریک انصاف کے مزید2 ارکان قومی اسمبلی کا مستعفی ہونے کا فیصلہ 

Oct 04, 2021 | 19:05:PM

(24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو بڑا دھچکا لگ گیا، پی ٹی آئی کے مزید 2 ارکان قومی اسمبلی نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا، جن میں ایک رکن اسمبلی کا تعلق کراچی اور دوسرے کا خیبرپختونخوا سے ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پراپنے ٹوئٹ میں ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہاہے کہ کراچی سے منتخب رکن اسمبلی شکور شاد جنہوں نے اپنی محنت اورعمران خان کی محبت میں بلاول بھٹو زرداری کو شکست دی انہوں نے بھی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے،ڈاکٹر عامر لیاقت نے مزید کہاہے کہ خیبر پختونخوا سے قومی اسمبلی کے ایک رکن استعفیٰ آج یا کل ارسال کردیں گے نام نہیں بتا سکتا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے ٹکٹ پر منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی نشست سے استعفا دے دیا ہے۔

ممبر قومی اسمبلی عامر لیاقت نے اپنی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر  کہا ہے کہ قومی اسمبلی کی نشست سے اپنا استعفیٰ  وزیراعظم عمران کو بھیج دیا ہے ۔قواعد و ضوابط کے مطابق استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی کو بھیجا جانا چاہیے۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ  ‏قومی اسمبلی سے استعفا ارسال کردیا ہے اللہ تعالی عمران خان اور پی ٹی آئی کا حامی و نا صر ہو۔ 

  خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین نے اپنے مستعفی ہونے کی فی الحال کوئی وجہ بیان نہیں  بتائی تاہم وہ حکومتی پالیسیوں سے ناخوش نظر آتے ہیں۔

میرا بیٹا منشیات استعمال کرے یا لڑکیوں کے پیچھے جائے ،پرواہ نہیں ‘ شاہ رخ خان کا پرانا انٹر ویووائرل یہ بھی پڑھیں: 

مزیدخبریں