(24نیوز)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پنڈورا پیپر زپر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق رحما ن ملک کا 24 نیوز سے گفتگو میں کہنا ہے کہ پنڈورا پیپرز سے حکومتی صفوں میں ہل چل مچ چکی ہے۔کابینہ کےسینئر ممبرز کے خلاف مالیاتی سکینڈل آچکا ہے۔ دیکھنا ہوگا عمران خان کس انداز میں کابینہ اراکین کے خلاف کاروائی کرتے ہیں۔
رحمان ملک نے مزید کہا کہ اگر کسی نے غیر قانونی کام کیا تو اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہئے۔ مالیاتی سکینڈل پرعدالتوں میں جانے کا فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔ مالیاتی سکینڈل پر صاف شفاف اور بلاتفریق تحقیقات لازمی ہونی چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں:مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کی طبعیت ناساز