شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر۔۔آئی ایس پی آر

Oct 04, 2021 | 19:52:PM

(24نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت مشترکہ فوجی مشقیں اختتام پزیر۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جا نب سے جا ری بیان میں کہا گیا ہے کہ ان مشقوں میں عالمی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون بڑھانے پر توجہ دی گئی۔مشقوں میں چین اور پاکستان کے فوجی دستوں نے شرکت کی۔ انسداد دہشت گردی مشقیں 2مراحل میں مکمل کی گئیں۔انسداد دہشت گردی مشق 2ہفتے تک جاری رہی۔
شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت پاکستان میں پہلی بار یہ مشقیں ہوئیں۔

مشقوں میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی،نئےرجحانات وتکنیک کابھی مظاہرہ ہوا۔مشقوں میں ہیلی کاپٹر،سرچ اینڈکلیئرنس آپریشن اورمیڈیکل انخلاشامل تھا۔اختتامی تقریب نیشنل کاونٹر ٹیررازم سنٹر پبی میں ہوئی جس میں کمانڈرسینٹرکمانڈلیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہرمحمودمہمان خصوصی تھے۔

یہ بھی پڑھیں:وزارت قومی صحت میں اندھیرنگری چوپٹ راج۔۔اہم انکشافات

مزیدخبریں