رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا

Oct 04, 2021 | 22:42:PM

(24نیوز)پاکستان کا تجارتی خسارہ دوگنا ہو گیا۔رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا۔

تفصیلات کے مطا بق ادارہ شماریات کی رپو رٹ میں کہا گیا ہے کہ  گزشتہ سال پہلی سہ ماہی کے تجارتی خسارے کا حجم 5 ارب 81 کروڑ ڈالر تھا۔ مالی سال کے پہلے 3 ماہ برآمدات میں 27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔3ماہ کی برآمدات کا حجم6 ارب 96 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا۔ درآمدات میں 65 فیصد اضافہ ہو گیا۔ 3ماہ کا درآمدی بل 18 ارب 63 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کسانوں کے احتجاج کی حمایت کرنے پر نوجوت سنگھ سدھو گرفتار

مزیدخبریں