(24نیوز) جی ایچ کیو میں فوجی جوانوں کو اعزازات دینے کی تقریب ، آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزاز ات سے نوازا ۔
تفصیلات کے مطابق اس تقریب میں فوجی افسران اور ان کے اہل خانہ کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔جنرل قمر جا وید با جوہ نے اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ جوانوں اور افسران کی قربانیوں سے ملک میں امن و استحکام آیا۔ مادر وطن کیلئے جان کی قربانی سے بڑی کوئی قربانی نہیں۔ ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارے افسران اور جوان اصل ہیرو ہیں۔
اس مو قع پر آرمی چیف نے مختلف آپریشنز کے دوران بہادری پر جوانوں کو اعزازات سے نوازا۔
یہ بھی پڑھیں:رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا تجارتی خسارہ 11 ارب 66 کروڑ ڈالر سے تجاوز کر گیا