عامر لیاقت کا بلاول بھٹو کو شکست دینے والےایم این اے کےاستعفے کادعویٰ سچ یاجھوٹ۔۔ رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد نے خودوضاحت کر دی

Oct 04, 2021 | 23:54:PM

(مانیٹر نگ ڈیسک) استعفا دینے والے تحریک انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے دعویٰ کیا تھا کہ کراچی سے بلاول بھٹو زرداری کو شکست دینے والے رکن بھی مستعفی ہونے والے ہیں۔تاہم اب ان کا ایک بیان ٹو یٹر پر وائرل ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بیوی سے طلاق کے دعوے۔۔ "مصیبتوں" میں گھرے عامر لیاقت نے ہانیہ کی شرمنا ک ویڈیو وا ئرل کر دی

تفصیلات کے مطابق ڈا کٹر عامر لیاقت کے اس دعویٰ کی تردید کرتے ہوئے رکنِ قومی اسمبلی شکور شاد نے اپنے بیان میں کہا کہ" عمران خان ہمارا لیڈر ہے اور رہے گا ، اس من گھڑت بیان کی مکمل ترید کرتا ہوں، فی الحال اپنے حلقے میں وفاق سے ملنے والے فنڈز سے ترقیاتی کام کروارہے ہیں۔ اس مشن میں عمران خان کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے ، آخری دم تک ان کے ساتھ ہیں، کرپٹ مافیا کے خلاف یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔"

یہ بھی پڑھیں:فیس بک،واٹس ایپ،انسٹاگرام کب فعال ہوجائینگی؟انتظامیہ کا اہم بیان سامنے آگیا

مزیدخبریں