(24 نیوز)آزادکشمیر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ناکام ہو گئے،اپوزیشن نے آج صبح دس بجے آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔
آزادکشمیر اسمبلی کی اپوزیشن نے وزیر قانون کی برطرفی اور اسمبلی رکنیت سے معطلی کا مطالبہ کیاتھا،جس پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات ہوئے ،ایوان صدر میں ہونے والے مذاکرات میں اپوزیشن کی 6 رکنی ٹیم شریک ہوئی ،مذاکرات ناکامی پر اپوزیشن نے آج صبح دس بجے آزاد کشمیر بھر میں احتجاج کی کال دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت 200 روپے سے بھی کم پر لائیں گے، اسحاق ڈار