عوامی سمندر اسلام آباد آکر کیا کرے گا؟عمران خان کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا عوامی سمندر نکلنے لگا ہے اور کوئی اس کی تصویر کشی نہیں کر سکتا ۔
نجی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں عمران خان کاکہناتھا کہ عوامی سمندر اسلام آباد آکر کیا کرے گاوہ میں ابھی کسی کو نہیں بتاسکتااور میں نے یہ بات اپنے بہت قریبی چار پانچ لوگوں کوبتا رکھی ہے کیونکہ ہماری ہر بات لیک ہو جاتی ہے، ہمارے ٹیلی فون ٹیپ ہورہے ہیں۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہناتھا کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہاہے جیسے اس ملک کا غدارآیا ہے، اس کے گھر کے فون بھی ٹیپ ہو رہے ہیں ،بشریٰ بی بی کی گھر کی محفوظ لائن سے کال کی آڈیو بھی لیک کی گئی ہے،ان کاکہناتھا کہ میری انفارمیشن لینے کیلئے نوکروں کو بھی پیسے دیئے جا رہے ہیں،عمران خان نے کہاکہ عوامی مارچ کیا کرے گی وہ کسی کو نہیں بتاﺅں گا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت 200 روپے سے بھی کم پر لائیں گے، اسحاق ڈار