شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شرجیل میمن کی نظر ثانی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ سنایا اور پی پی رہنما کی درخواست منظور کرلی۔
عدالت نے شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔