منی لانڈرنگ ریفرنس: وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور

Oct 04, 2022 | 09:58:AM

(ویب ڈیسک) منی لانڈرنگ ریفرنس میں وزیراعظم شہبازشریف کو بڑا ریلیف مل گیا۔ احتساب عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے شہباز شریف کو پیشی کے لیے نمائندہ مقرر کرنے کی اجازت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

احتساب عدالت کے جج قمر الزماں نے کیس کی سماعت کی۔ احتساب عدالت نے وزیراعظم شہبازشریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے حمزہ شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر نیب سے جواب طلب کرلیا جبکہ احتساب عدالت نے حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 25 تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کر لیا۔

مزیدخبریں