ڈار کا خوف برقرار ، روپے کے ڈالر پر لگاتا وار،مزید بے قدر ہوگیا

Oct 04, 2022 | 10:07:AM
 انٹر بینک ,اسحاق ڈار  , ڈالر ,24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کراچی (اشرف خان)ڈار کا خوف برقرار ، روپے کے ڈالر پر لگاتا وار،مزید بے قدر ہوگیا ۔ انٹر بینک میں ایک ہی دن میں ڈالر 2روپے 29 پیسے سستا ہوگیا ۔

اسحاق ڈار  کے وفاقی وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی ہے،اب تک 14 روپے سے زائد تک ڈالر سستا ہوچکا ہے،مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔

منگل کی صبح کاروبار کے آغاز پر  انٹر بینک میں ڈالر 227روپے کے بعد 226روپے سے بھی نیچے آگیا، انٹر بینک میں ڈالر 227.29روپے سے گر کر 225روپے کا ہوگیا۔

ضرور پڑھیں : ڈالر کی قیمت 200 روپے سے بھی کم پر لائیں گے، اسحاق ڈار 

یاد رہے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ ڈالر کی اس وقت جو قدر ہے، وہ حقیقی نہیں ہے۔ڈالر کی اصل قدر200 روپے سے کم ہے اور ڈالر 200 روپے سے کم ہوجائے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ اِس وقت ڈالربین الاقوامی طورپرمضبوط ہے لیکن اپنی پالیسیوں کے تحت ڈالر کو 200 روپے سے کم پرلائیں گے۔