پی ڈی ایم کو بڑا دھچکا ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لائن لگ گئی

Oct 04, 2022 | 11:05:AM
پی ڈی ایم,پی ٹی آئی ,وزیر اعلیٰ ہاؤس, وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)  پی ڈی ایم کو بڑا  دھچکا ،پی ٹی آئی میں شامل ہونے والوں کی لائن لگ گئی ۔

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں شمولیتی تقریب کے دوران 200 بلدیاتی نمائندوں نے پاکستان تحریک انصاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، ہری پور، جنوبی وزیرستان، ٹانک، تورغر، لکی مروت، بٹگرام اور مانسہرہ سے چیئرمین نے  پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کے صرف نام رہ جائیں گے، ملک اور صوبے میں تحریک انصاف کا مقابلہ ناممکن بن چکا ہے،پی ٹی آئی کی جڑیں گھر گھر تک پھیلی ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہر مکتبہ فکر کا مکمل اعتماد حاصل ہے، امپورٹڈ کابینہ خیبرپختونخوا کو اپنا حق نہیں دے رہی، وفاقی حکومت سابقہ فاٹا کے ترقیاتی بجٹ پر خاموش ہے، ہم امپورٹڈ حکومت سے خیبرپختونخوا کا حق چھین کر لیں گے۔