(ویب ڈیسک) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور کسٹمز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے منشیات کی بڑی کھیپ کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پی ایم ایس اے نے دو کشتیوں کو تحویل میں لے لیا۔
پی ایم ایس اے کی انٹیلیجنس کارروائی کے دوران اسمگلرز نے کشتی کو آگ لگا دی، میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کی بروقت کارروائی سے عملے کو بچالیا گیا جبکہ 8 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: سارہ انعام قتل کیس، ملزم شاہنوازکے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق کارروائی کے دوران ساڑھے چار کروڑ روپے مالیت کی 15 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد ہوئی جبکہ کشتی اور ہزار کلو گرام کرسٹل آئس سمندر میں ڈوب گئی۔
پی ایم ایس اے کی دوسری کاروائی میں بھی مشکوک کشتی سے 40 لاکھ مالیت کی 28 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔