پی ٹی آئی کےبااثر ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کےحلقوں پر پرویز الٰہی کی نوازشات

Oct 04, 2022 | 12:04:PM
پی ٹی آئی,پنجاب حکومت,ایم سی ایل,شفقت محمود,اسلم اقبال,محمود الرشید,اکرم عثمان,24نیوز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور(رائو دلشاد )پی ٹی آئی کےبااثر ارکان اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز کےحلقوں پر نوازشات،بااثر ارکان ایم سی ایل کا فنڈز استعمال کرنے میں کامیاب ،متعدد ارکان اسمبلی و ٹکٹ ہولڈرز کے حلقے پھرنظراندازہوگئے۔


پنجاب حکومت پی ٹی آئی اور ق لیگی ارکان اسمبلی پر قومی خزانہ لٹانے میں پیش پیش ،75کروڑ 4ارکان،2ٹکٹ ہولڈرکےحلقوں پرخرچ ہوں گے،کمشنرمحمدعامرجان نے75کروڑ کی ترقیاتی سکیموں کی منظوری دیدی۔

لاہور میں شفقت محمود،اسلم اقبال،محمود الرشید،اکرم عثمان کےحلقے شامل،چاروں حلقوں میں فی کس7کروڑ50لاکھ کی سکیموں کومکمل کیاجائیگا،یاسرگیلانی،زبیرنیازی کےحلقوں کیلئےساڑھے7کروڑ فنڈز کی منظوری دے دی گئی ۔ایم سی ایل کو شکایات نمٹانےکیلئے ساڑھے7کروڑ فنڈزکی منظوری دی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں : عمران خان کے گندے شوق

حماد اظہر،ملک کرامت کھوکھرکےحلقوں کوپھرنظراندازکردیاگیا،ڈاکٹرمراد راس ،ملک سرفراز کھوکھر کے حلقے بھی نظراندازکردیئےگئے،ملک ندیم عباس بارا ،ملک ظہیر عباس کھوکھرکاحلقہ نظرانداز کردیا گیا ،شبیر گجر کے حلقے کی ترقیاتی سکیموں کو نظراندازکردیاگیا۔