(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا چھکا مارنے کی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی، جس کے بعد عوام کا فواد چوہدری کو ورلڈ کپ ٹیم کا حصہ بنانےکا دلچسپ مطالبہ ٹویٹر پر ٹرینڈ کرنے لگا ہے۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں پی ٹی آئی رہنما کو بڑے کرکٹ شاٹس مارتے دیکھا جا سکتا ہے۔ جب سابق وزیر نے اپنی بیٹنگ کی مہارت کا مظاہرہ کیا تو نیٹیزنز کی جانب سے دلچسپ مطالبہ کیا گیا۔ نیٹیزنز کا کہنا تھا کہ سابق وزیر، فواد چوہدری کو بلےباز آصف علی کی جگہ پاکستان کے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کیا جائے۔
جہاں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر فلاپ ہوتی نظر آئی، وہیں شائقین فواد چوہدری میں اس بیٹنگ لائن کا حل دیکھ رہے ہیں۔