ہسپانوی مصنف جیویر ماریاس 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

Oct 04, 2022 | 12:31:PM

(ویب ڈیسک) ہسپانوی مصنف جیویر ماریاس 70 برس کی  عمر میں میڈرڈ میں انتقال کر گئے۔ ان کی موت نمونیا کے باعث ہوئی۔

جیویر ماریاس کے کام کا تقریباً 60 ممالک میں اور 40 مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا۔ الفگورا کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ نہایت دکھ کے ساتھ اپنے اور خاندان کی طرف  سے اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ عظیم مصنف اور ہمارے دوست میڈرڈ میں دوپہر کے وقت انتقال کر گئے ہیں مزید کہنا تھا کہ وہ پچھلے کچھ ہفتوں سے نمونیا  کا شکار تھے جو کچھ گھنٹے پہلے شدت اختیار کر گیا تھا۔ 


ایلمنڈو ڈیلی کے مطابق نمونیا، کووڈ-19 کے باعث ہوا تھا اور مصنف کئی مہینوں سے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔  مصنف میڈرڈمیں 20 ستمبر 1951 میں پیدا ہوئے۔ میڈرڈ نژاد مصنف جیویر ہسپانوی لٹریچر کے عظیم مصنفین  میں سے ایک تھے۔  گزشتہ برس  مصنف نے اپنا سولہواں ناول ٹامس نیوینسن شائع کیا تھا۔   ان کی  مقبول تصانیف   میں ’’آل سولز(1989)‘‘،’’آ ہارٹ سو وائٹ(1993)‘‘ اور ’’ٹومارو ان دا بیٹل تھنک آف می‘‘ شامل ہیں۔ 2008 سے رائل سپینش اکیڈمی آف لینگویج کے رکن کے طور پر جیویر ماریاس روانی سے انگلش اور فرنچ زبان بولتے تھے۔

ای آئی ڈیلی کے مطابق کورونا پینڈیمک سے پہلے جیویر کی کمر پر ایک آپریشن ہو اتھا۔ 

مزیدخبریں