تمام استعفوں کو ایک ہی طرح سے ٹریٹ کیا جائے:اسد عمر

Oct 04, 2022 | 13:01:PM

Read more!

(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ گیارہ استعفوں کی منظور ی سیاسی فیصلہ تھا ،پی ٹی آئی کے تمام 123 ارکان کے استعفوں کو ایک طرح سے ٹریٹ کیا جائے-

مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر  نے  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے عوام کی زندگی بدحال ہے، اسحاق ڈار نے مہنگائی میں کمی دکھانے کے لئے اس ہفتے کے افراط زر کے اعدادوشمار میں یہ بتایا ہے کہ بجلی پچھلے سال سے 45.6٪ سستی ہو ہوگئی ہے،  چرچا آڈیو لیکس کا ہے، ہماری بات بھی آڈیو لیکس سے جڑی ہوئی ہے، وہ آڈیو لیکس جو وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ کی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ جو بات کر رہے ہیں ایم این ایز کے استعفوں سے متعلق ہے، ہم یہاں کیوں پہنچے؟ استعفے کیسے ہوئے؟ ضمیروں کی بولی لگا کر لوگوں کا ووٹ خریدا گیا، وزیر اعظم عمران خان نے چین اور روس کا دورہ  کیا جس میں پاکستان کی مدد کا اعادہ کیا گیا،پاکستان کی بڑی صنعتیں 10 فیصد سے زیادہ ترقی کر رہی تھیں، پاکستان میں ریکارڈ پیدوار ہورہی تھیں، ریکارڈ ایکسپورٹ ہورہی تھی۔


کسی طریقے سے بھی دیکھیں پاکستان اچھے مقام پر کھڑا ہے،طویل عرصے بعد اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ آئے، اسلام اور کشمیر کی بات ہوئی، دنیا کے اندر اینٹی مسلم سازش چل رہی تھی، قومی سلامتی دو بار کہتی ہے کہ مداخلت ہوئی ہے، عمران خان نے اپنی کابینہ کے سامنے بات کی کہ اتنی بڑی سازش کے بعد کیا ہمیں قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہیے، دو دن بات کے بعد استعفے کا فیصلہ ہوا، استعفی دیا جاتا ہے، اسپیکر نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

اب کیا ہورہا ہے؟ کمال ہے کہ حکومت پوچھ بھی نہیں رہی، بات چیت ہورہی ہے کہ کیسے ہم من پسند نام دیکھیں، اور چن چن کر کن کے استعفے قبول کرنے ہیں، کہتے ہیں سیلاب کی وجہ سے الیکشن نہیں کرائے، ننکانہ میں کونسا سیلاب تھا، کراچی میں کونسا سیلاب تھا، اب کراچی سے نئی خبریں آرہی ہیں، لوکل الیکشن کو ملتوی کیا جائے، کہتے ہیں پولیس والوں کی کمی ہورہی ہے، کل میں کہہ رہا تھا کہ اب انہوں نے عمران خان پر بھینس چوری کا پرچہ کاٹ دینا ہے باقی تو کوئی بات بچی نہیں۔


ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم اسلام آباد ہائی کورٹ میں جائیں گے، تاکہ تمام استعفوں سے ایک جیسا عمل درآمد کیا جائے، اب ان کے واضح ثبوت سامنے آگئے ہیں کہ یہ سازش سے کیا جارہا ہے، وقت آ گیا ہے کہ ہمیں نئے الیکشن کی طرف جانا ہوگا،ہمیں اندر سے بہت سی حقیقتیں نظر آ رہی ہیں، سائفر بھی ایک حقیقت ہے۔

مزیدخبریں