مریم نواز کو عدالت سے پاسپورٹ مل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
لاہور(فصیح اللہ) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سےپاسپورٹ وصول کرلیا۔
مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار سے پاسپورٹ وصول کیا،مریم نوازپاسپورٹ وصول کرکےہائیکورٹ سے واپس روانہ ہوگئیں،،مسلم لیگ ن کےرہنماپرویز رشید اور ایڈووکیٹ امجد پرویز بھِی ہمراہ تھے،عدالت نےچودھری شوگرملزکیس میں ضمانت پرپاسپورٹ تحویل میں لیاتھا۔
مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا گیا ، چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے تحریری حکم جاری کیا،تحریری حکم کے مطابق ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نےمخالفت کرنے میں معذوری ظاہر کی،مریم نواز کےمطلوب نہ ہونے کا بیان نیب پراسیکیوٹرنے دیا،درخواست منظور کرنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں رہا۔
ضرور پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ نے مریم نواز کا پاسپورٹ واپس کرنے کا حکم دے دیا
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جس فیصلے میں پاسپورٹ رکھوایا گیا تھااسکو واپس لیا جاتا ہے،ڈپٹی رجسٹرار ہائیکورٹ مریم نواز کو پاسپورٹ واپس کرے۔