(24 نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے مفتاح اسماعیل کو چیئرمین ایکنک کے عہدے سے فارغ کر کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو چیئرمین ایکنک تعینات کر دیا۔ مفتاح اسماعیل بطور وفاقی وزیر خزانہ ایکنک کے چیئرمین تھے۔
یہ بھی پڑھیں:نیب ترامیم کیخلاف عمران خان کی درخواست پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرینگے: سپریم کورٹ
وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کی تشکیل نو کر دی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیر تجارت نوید قمر ایکنک کے ارکان میں شامل ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات اسد محمود بھی ایکنک میں بطور رکن موجود ہیں۔ پنجاب سے محسن لغاری اور سندھ سے نثار کھوڑو ایکنک کے ارکان حصہ ہوں گے۔
صوبائی وزیر خزانہ کے پی تیمور سلیم جھکڑا ایکنک میں بطور رکن جبکہ بلوچستان سے سنئیر ممبر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نور محمد دومر ارکان میں شامل ہیں۔