(رضوان سعید، کوئٹہ) حالیہ سیلاب اور مون سون سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کا کام ملک بھر میں جاری ہے لیکن بہت سے مقامات پر حالات ابھی معمول پر نہیں آسکے۔ یہی صورت حال کوئٹہ سے باقی صوبوں کی جانب چلنے والی ٹرین سروس کا بھی ہے۔
کوئٹہ سے باقی صوبوں کی جانب ٹرین سروس تاحال بحال نہیں ہوسکی۔ ابھی مچھ سیکشن میں ہرک کے مقام پر سیلاب کے باعث گرجانے والے پُل پر تاحال کام جاری ہے جس کی وجہ سے ترین سروس معطل ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ٹرینیں ایک بار پھر التوا کا شکار
اس حوالے سے ہرک پل کی مرمت ہونے تک اندرون ملک مسافر ٹرینیں مچھ یا سبی سے چلائے جانے کی تجویز زیر غور ہے۔
ریلوے ذرائع کے مطابق سیلاب سے متاثر ہونے والے ہرک پل کی مرمت میں 3 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ چمن اور کوئٹہ تفتان ریلوے ٹریک کی مرمت کے بعد سیکشن کو آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔