زرتاج گل زمین پر بیٹھی مٹی سے کیا بنا رہی ہیں؟ ویڈیو وائرل

Oct 04, 2022 | 16:25:PM

 ( نیوز ڈیسک ) تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گُل خبروں میں اِ ن رہنے کا ہنر خوب جانتی ہیں، لیکن ایک عوامی رہنما کو ایسا ہی ہونا چاہیے ، مٹی سے محبت کرنے والا ….زرتاج گل کی ایک ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل موہ لیے ہیں۔سابق وفاقی وزیر زرتاج گُل کو اس ویڈیو میں بغیر کوئی کپڑا بچھائے زمین پر بیٹھے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں زرتاج گُل مٹی گوندھ کر ٹوکری نما کوئی نمونہ بنا رہی ہیں۔ویڈیو میں زرتاج گُل کو کھانے کی دعوت بھی دی جا رہی ہے جس پر اُن کا سرائیکی زبان میں جواب دیتے ہوئے کہنا ہے کہ نہیں میں کھانا نہیں کھاؤں گی، میرا اپنا ٹرک پھنسا ہوا ہے۔ویڈیو دیکھ کر یہ تبصرے کیے جا رہے ہیں کہ زرتاج گُل کسی سیلاب زدہ علاقے میں موجود ہیں۔

مزیدخبریں