وزیر اعظم شہباز شریف کی کسانوں کے وفود سے ملاقات

Oct 04, 2022 | 17:03:PM

(24 نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کسانوں کے دو گروپوں سے ملاقات کی اور ملاقات میں دھرنا ختم کرنے پر زور دیا گیا ۔  

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے کسانوں کے وفود سے ملاقات ہوئی ، ملاقات میں کسانوں کے دو گروپ موجود تھے  ۔خالد باٹھ اور خالد کھوکھر اپنے اپنے وفود کے ہمراہ وزیراعظم سے ملے اور دھرنے سے متعلق بات ہوئی ۔ 

وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ ،طارق چیمہ اور دیگر وزراء بھی ملاقاتوں میں موجود تھے ۔ وزیراعظم نے کسانوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کروا دی  اور حکومتی وزراء کی جانب سے دھرنا ختم کروانے پر زور دیا گیا ۔

مزیدخبریں