دادو: مسافر بس سیلابی پانی میں پھنس گئی، ریسکیو ٹیمیں موقع پر نہ پہنچ سکیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) دادو میں سیلابی پانی میں سے گزرنے والی بس کھائی میں پھنس گئی۔ بس میں مرد بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد سوار ہیں۔
ذرائع کے مطابق راستہ پانی کی زد میں تھا اور ڈرائیور کو اندازہ نہیں ہوسکا۔ اسی دوران بس راستے سے اتر کر کھائی میں پھنس گئی۔
بریکنگ نیوز
— 24 News HD (@24NewsHD) October 4, 2022
دادو سے جوہی سیلاب کے پانی کے بیچ سے جانے والی مسافر بس راستے میں پنہس گئی،بس میں مرد بچوں اور خواتین سمیت 40 سے زائد افراد سوار ہیں،راستہ سیلاب کے پانی کی زد میں تھا بس راستے سے اتر گئی.راستہ بمد ہونے کے باوجود مسافر بس 40 سے زائد مسافروں کو صبح جوہی سے دادو لائی تھی pic.twitter.com/uw2cFTFJaZ
تفصیلات کے مطابق راستہ بند ہونے کے باوجود مسافر بس 40 سے زائد مسافروں کو صبح جوہی سے دادو لائی تھی۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرانے کی درخواست مسترد