ہری پور: بااثر منشیات فروش کا غریب شخص پر برہنہ کرکے تشدد

Oct 04, 2022 | 18:23:PM

(24 نیوز) ہری پور میں تھانہ خان پور کی حدود میں با اثر بدنام زمانہ منشیات فروش نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر غریب شخص کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بااثر منشیات فروش اور اس کے ساتھی اس غریب شخص پر لاٹھیوں، مکوں اور تھپڑوں کی بارش جبکہ پستول کے بٹ بھی مار رہے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیے: ٹانک، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

یہ واقعہ ہری پور کی تحصیل خان پور کے  گاوں بانڈی منیم میں پیش آیا۔ منشیات فروش کا نام شان عرف شانا بتایا گیا ہے۔

جبکہ تشدد کا شکار نوجوان کا نام عبدالواحد بتایا گیا ہے۔

مزیدخبریں