آڈیو لیکس کا معاملہ ،سائبر سکیورٹی کے حوالے سے اعلیٰ تحقیقاتی کمیٹی تشکیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پی ایم ہاؤس آڈیو لیکس کا معاملہ ،سائبر سکیورٹی کے حوالے سے اعلی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔
کمیٹی اپنی تحقیقات اور سفارشات مرتب کرے گی اور وزیراعظم کو رپورٹ دے گی،کمیٹی کے ٹی او آرز بھی بتا دیئے گئے،پی ایم ہاؤس سائبر سکیورٹی تحقیقات کے حوالے سے 12 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی، رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت کمیٹی میں آئی ایس آئی اور آئی بی کے افسران بھی شریک ہوئے۔
پی ایم ہاؤس سمیت اسٹریٹجک اداروں کے دفاتر کی سکیورٹی کا بھی جائزہ لیا جائے گا،سائبر سکیورٹی بریچ کی تحقیقات میں تمام پہلوؤں کو دیکھا جائے گا ،پی ایم ہاؤس اور دفتر کے سکیورٹی پروٹوکول کی بھی نظر ثانی کی جائے گی ،پی ایم ہاؤس میں،ٹیبلٹس،سمارٹ فونز ،وائی فائی سمیت تمام الیکٹرانک آلات کو چیک کیا جائے گا،سائبر حملوں کو روکنے کےلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے اس کے علاوہ اسٹیٹ بینک ،ایس ای سی پی ،نادرا،ایف بی آر اور ریگولیٹری اتھارٹیز کی سائبر سکیورٹی کے حوالے سے بھی اقدامات کئے جائیں گے۔