(24 نیوز ) امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور پروجیکٹ کے تحت معروف سکول چین ہیڈ سٹارٹ سسٹم کی برانچ کا افتتاح بھی کیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایم ٹی بی سی کے چئیر مین محمود الحق نے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا باغ میں خیر مقدم کیا ۔اس مقام میں امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں امریکی سرمایا کار کمپنی کا یہ منصوبہ نہایت شاندار ہے اور اس منصوبے سے روزگار کے مواقعے پیدا ہوئے اور معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی ۔
ڈونلڈ بلوم کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان اور آزادکشمیر کے لوگوں کے مابین پیپل ٹو پیپل کنٹکٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور آزاد کشمیر میں امریکی کمپنی کے زیر اہتمام سکول قائم کرنےسے تعلیمی معیار بہتر ہونے میں مدد ملے گی ۔امریکی سفیر نے کشمیر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر بہت خوبصورت علاقہ ہے اور یہاں کےلوگ بہت مہمان نواز اور حلیم الطبع ہیں۔