(علی رامے)شجرکاری کیلئے مختص شدہ فنڈ بھی خرچ نہ ہونے کا معاملہ، پنجاب حکومت نے شجر کاری کیلئے بھی محکمہ مواصلات کو اجازت دیدی۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا شروع کیا گیا منصوبہ حکومتی عدم توجہ کے باعث تاخیر کا شکا رہا،شجرکاری کیلئے ترقیاتی منصوبوں سے فی کس 1 فیصد کٹوتی کا فنڈ لیا گیا لیکن استعمال نہیں ہو رہا تھا، ،پنجاب حکومت نے محکمہ جنگلات اور پی اچی ایز کی بجائےمواصلات کو شجرکاری کا ٹاسک سونپ دیا، سڑکوں کے اطراف شجرکاری محکمہ مواصلات کرے گا،ترقیاتی منصوبوں سے فی کس ایک فیصد شجرکاری کا مختص فنڈ استعمال کرنے کی بھی اجازت دے دی گئی ہے۔