حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب

Oct 04, 2022 | 19:35:PM
حکومت,کسان اتحاد , مذاکرات کامیاب, میڈیا ,
کیپشن: کسان اتحاد مظاہرین(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) حکومت اور کسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جناح ایونیو کسانوں کے دھرنے میں پہنچ آئے۔

چیئرمین آل پاکستان کسان اتحاد خالد باٹھ  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج ہمارے حکومت سے حتمی مذاکرات تھے،رانا ثناءاللہ نے مذاکرات میں تعاون کیا،فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا مسئلہ بنیادی تھا،وزیر اعظم نے سیکرٹری کو ایف سی اے کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایات کیں،کسان خوش ہو گا تو ملک خوشحال ہو گا،رانا ثناءاللہ نے اچھا کام کیا مگر سیکرٹری لیول تک مسائل تھے۔

اس موقع پررانا ثناء اللہ نے کہا کہ خالد باٹھ نے جو باتیں کیں وہ درست ہیں،وزیر اعظم جلد ایک کسان پیکج کا اعلان کریں گے،جس سے کسانوں کو خوشحالی ملے گی،خالد باٹھ وفد کے ہمراہ وزیراعظم ہاؤس آئے،انکا موقف تھا کہ بل کی ادائیگی مؤخر کریں،بل کی ادائیگی پہلے ہی مؤخر کر دی تھی،ایف سے اے کی مد میں کسانوں کو ریلیف ملے گا۔