اسحاق ڈار کی غیر ملکی رہنماوں سے اہم ملاقاتیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزاہبی اور برطانیہ کی ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن انجیلا رینر سے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےپہلی ملاقات برطانیہ کی ڈپٹی لیڈر آف اپوزیشن انجیلا رینرسےکی جس میں پاک برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستانی نژاد لارڈ واجد خان بھی موجود تھے ۔دوسری ملاقات اسحاق ڈار نے یو اے ای کے سفیر حماد عبید ابراہیم الزاہبی سے کی ۔