حکومت مخالف تحریک ,عمران خان نے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم وتحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ ہاؤس میں حکومت مخالف تحریک کیلئے کارکنوں کے ساتھ حلف اٹھالیا۔
پشاور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس میں آزادی تحریک میں حصہ لینے سے متعلق تقریب ہوئی جس میں عمران خان نے کارکنوں کے ہمراہ تحریک میں بھرپورحصہ لینے کا حلف اٹھایا۔
سابق گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے حلف لیا۔ عمران خان کے علاوہ وزیراعلیٰ محمود خان، پرویز خٹک اورعلی امین گنڈا پور نے بھی حلف اٹھایا۔
حلف کا متن میں پارٹی عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہم آئین پاکستان کی پاسداری اور حفاظت کریں گے، جہاد سمجھ کر حقیقی آزادی مارچ میں شرکت کریں گے، حقیقی آزادی مارچ کی کامیابی کے لیے ہر قربانی دیں گے۔