(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے ہیکر کی خبر کی تصدیق کردی، بشیر میمن کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے لیگی نائب صدر مریم نواز سے متعلق غلیظ زبان استعمال کی تو وہ غصے میں آگئے۔
سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کا کہنا ہےکہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خواجہ آصف کے آرٹیکل6 کے کیس کی اور اس کے بعد مریم نواز کے متعلق بات کرتے ہوئےنا زیبا الفاظ بیان کئے،اس طرح کی باتیں کرنا سابق وزیراعظم کو زیب نہیں کرتا،ظلم کی انتہا ہے کہ خواتین کو گالیاں دی گئیں،باعزت خواتین کے بارے میں غلط زبان استعمال کرنے والوں کو شرم آ نی چاہئے،میں نے کسی کو گالی نہیں دی البتہ میرے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا تھا،اور میں باہر آ گیا اسی دوران اعظم خان میرا ہاتھ پکڑ کر واش روم لے آئے اور دروازہ بند کرکے مجھے کہا کہ خدا کا خوف کرووزیراعظم کو ایسے کہتے ہیں۔