اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کریں گے: شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ وفاقی حکومت اگلے ہفتے تاریخی کسان پیکج کا اعلان کرے گی۔
اسلام آباد میں کسانوں کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خادم اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے ہمیشہ کسانوں کے مفادات کا تحفظ کیا، کسانوں کی فلاح وبہبود یقینی بنانے کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کریں گے،شہبازشریف نے زرعی شعبے کی ترقی کیلئے ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے وزراء کمیٹی کو کسان نمائندوں سے ملکر قابل عمل سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کسانوں کے مختلف وفود سے ان کے مسائل کے حل کیلئے الگ الگ ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں میں وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان، وزیرخوراک طارق بشیر چیمہ، رکن صوبائی اسمبلی پنجاب رانا مشہود احمد خان اورمتعلقہ اعلی سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔
اس سے قبل ٹویٹر پیغام میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یورپی یونین نے سیلاب متاثرین کیلئے30 ملین یورو امداد کا اعلان کیا، یورپی یونین، بالخصوص صدر یورپی یونین کمیشن کے مشکورہیں، عالمی تعاون سے خوراک اورصحت کے چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔