(وقاص عظیم) نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ جس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں اور اسٹاک کے بارے میں تجاویز تیار کرنے کیلئے کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ گروپ میں وزارت پلاننگ، تجارت، فوڈ سیکیورٹی اور صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔
وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفراسٹرکچر شئیرنگ فریم ورک کی سمری پیش کی۔
یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی، نجی ہاؤسنگ سکیموں میں موجود گینگز اور مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی اسپیکٹرم جاری کرنے اور ان سولڈ آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کے اجرا کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی اجلاس میں طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے اور وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔
فرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، تجارت، فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار، پاور اور توانائی شامل ہیں۔