(زاہد اقبال رانا) گوجرانوالہ میں ماسٹر سٹی ہاؤسنگ سکیم کے مالک شیخ مقصود اقبال کے خلاف دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہو گیا۔
ماسٹر سٹی ہاؤسنگ گوجرانوالہ کے مالک شیخ مقصود اقبال کے خلاف مقدمہ دھوکہ دہی اور فراڈ کے الزامات کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمہ گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مرزا شاہ زمان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق جی ڈی اے کا الزام ہے کہ شیخ مقصود اقبال نے رہن شدہ پلاٹس کی ملکیت میں ردوبدل کرکے پلاٹس بیچ ڈالے، ماسٹر سٹی کے رہائشیوں کو وعدے کے مطابق بجلی،گیس،سیوریج اور واٹر سپلائی کی سہولیات مہیا نہ کیں، ماسٹر سٹی کےرہائشی آئے روز احتجاج کرتے رہتے ہیں۔