سسر کا بہو پر وحشیانہ تشدد، خاتون نے بڑا پیغام جاری کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) شیخوپورہ میں معمولی سی تلخ کلامی پر بہو کو وحشیانہ تشدد کا نشانے والے بے رحم سسر اور بہو کا راضی نامہ ہو گیا۔ تشدد کا شکار ہونے والی خاتون نے سسر کے حق میں بڑا پیغام جاری کر دیا۔
گھریلو تشدد کا شکار بننے والی خاتون کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے جس میں اُس کا کہنا ہے کہ جس نے مجھے مارا وہ میرا سسر ہے۔ میں نے بدتمیزی کی تو اس پر مجھے مار پڑی۔ لیکن یہ ہمارا گھریلو مسئلہ ہے جس میں ہماری صلح ہو گئی ۔لٰہذا میں کوئی قانونی کارروائی کرنا نہیں چاہتی۔
خاتون پر گھر کا پریشر ھے کہ وہ سسر کے خلاف قانونی کاروائی نہیں کرنا چاھتی لیکن سرکار کو اس شخص کے خلاف قانونی کاروائی پھر بھی کرنی چاھئے،وگرنہ ایسے فرعونوں کو کسی کی بھی بیٹی بہن پر ھاتھ اٹھانے کی شہہ ملے گی۔ https://t.co/sbgwDBj25x pic.twitter.com/XVeBql7IK8
— صحرانورد (@Aadiiroy2) October 2, 2023
اس کے علاوہ مذکورہ واقعے پر شیخوپورہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے اور متاثرہ خاتون کیساتھ مقامی پولیس رابطے میں ہے، انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ ن کیجانب سے دوسرا جلسہ بادامی باغ لاہور میں منعقد کیے جانے کا امکان
واضح رہے کہ ظالم سسر نے صرف اس لیے اپنی بہو پر تشدد کیا کہ اس نے وقت پر کھانا نہیں دیا تھا۔ جس کی وجہ سے اسے غصہ آگیا اور پھر اس قدر مارا کہ اپنے چھوٹے چھوٹے معصوم پوتے پوتیوں کا بھی خیال نہ کیا، ماں کو مار کھاتا دیکھ کر معصوم بچے بلک بلک کر روتے اور چیختے رہے۔