(ویب ڈیسک) منگل میں ہونے والے آسٹریلیا کیخلاف وارم اَپ میچ میں حسن علی کی فیلڈنگ نے ساتھی کرکٹرز کو مسُکرانے پر مجبور کردیا۔
راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں آسٹریلیا کیخلاف ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ کے دوران حسن علی نے باؤنڈری لائن کے قریب فیلڈنگ کا ایسا منفرد مظاہرہ کیا جس نے نہ صرف ساتھی کرکٹرز کو مسکرانے پر مجبور کردیا بلکہ کمنٹیٹرز بھی انکی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
آسٹریلیا کی اننگز کے 25 ویں اوور میں حارث رؤف کی گیند پر آسٹریلوی بلے باز نے ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ کی طرف شاٹ لگایا تو حسن علی بال کو باؤنڈری کے پار جانے سے روکنے کیلئے بھاگتے ہوئے آئے۔
مزید پڑھیں: فاسٹ بولر حسن علی کے سسر احمد آباد میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے بے تاب
حسن علی جان گئے تھے کہ وہ گیند کو ہاتھ سے نہیں روک سکیں گے لہذا انہوں نے اپنی فٹ بال اسکلز کو استعمال کرتے ہوئے کک لگاکر بال کو باؤنڈری کے باہر جانے سے روک دیا۔ حسن علی اپنی فیلڈنگ کی بدولت دو رنز بچانے میں کامیاب رہے جس پر بابر اعظم کی غیر موجودگی میں کپتانی کرنے والے شاداب خان نے مسکرا کر انکی کوشش کو سراہا جبکہ حارث رؤف بھی مسکرائے بغیر نہ رہ سکے۔