نواز ،عباسی ملاقات،کیا سابق وزیراعظم ن لیگ چھوڑ دیں گے؟ زبردست انکشافات 

Oct 04, 2023 | 10:01:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سابق وزیراعظم نواز شریف سے مسلم لیگ ن کی قیادت سے ناراض رہنما شاہد خاقان عباسی کی ملاقات،کیا اب بھی وہ ن لیگ چھوڑ دیں گے؟ پروگرام’ڈی این اے‘میں تجزیہ کاروں کے زبردست انکشافات 

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے دورۂ لندن کے دوران ن لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف سے ملاقات کی ہے جس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

 ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف سے ملاقات حسن نواز کے دفتر میں کی۔ بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہم نے نواز شریف سے ملکی امور پر بات چیت کی۔

گفتگو کے دوران شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ شہباز شریف حکومت کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی، ہمیں ملکی معاملات دیکھنے ہوں گے۔ میں کسی کے استقبال کا قائل نہیں، پہلے نواز شریف کے عدالتی معاملات درست کرنا ہوں گے۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ انصاف کا تقاضا تو یہ ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے جو زیادتیاں ہوئیں، ان کا ازالہ ہو۔ میں نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے مشاورت کا حصہ نہیں بنا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ”ن لیگ کے کسی رہنما کے متعلق میں کوئی تحفظات نہیں رکھتا۔“ اپنی نئی پارٹی تشکیل دینے کے سوال پر ردِ عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پارٹی خفیہ طور پر نہیں بنے گی، بننے پر سامنے آئے گی۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: