روپے کی قدر میں اضافہ، ڈالر مزید سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روپے کی قدر میں اضافہ ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کا ریٹ کم ہو گیا۔
ڈالر مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کے بعد مسلسل 21 ویں روز ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ جاری رہا، روپے کی قدرمزید مستحکم ہو گئی،آج کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 7 پیسے سستا ہوگیاجس کے بعد ڈالر کی قیمت 284 روپے 65 پیسے ہو گئی۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے سستا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں ڈالر 286 روپے سے کم ہوکر 285 روپے کا ہوگیا،یورو303 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 351 روپے پر برقرار ہے،امارتی درہم 80 پیسے سستاہوکر 78.70 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال 75.70 روپے پر برقرار ہے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں کمی سے درآمدی لاگت میں کمی ہوگی۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 85 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 46 ہزار842 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں رودوبدل،موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اہم خبر
خیال رہے کہ گزشتہ روزانٹر بینک میں ڈالر ایک روپے ایک پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد ڈالر کی قیمت 285 روپے 75 پیسے ہو گئی،گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 286 روپے 76 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے سستاہوکر 286 روپے کا ہوگیا ،اوپن مارکیٹ میں یورو 3 روپے سستاہوکر 303 روپے کا ہوگیا،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 3 روپے کمی سے 351 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 70 پیسے اضافے سے 79.50 روپے کا ہوگیا جبکہ سعودی ریال 50 پیسے کمی سے 75.70 روپے تک گرگیا۔