(ویب ڈیسک)پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے بری خبر آ گئی،کراچی سمیت ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز کے سسٹم میں فنی خرابی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
ذرائع کے مطابق نادرا کے پاسپورٹ دفاتر سے منسلک سسٹم میں فنی خرابی ہوئی ہے، فنی خرابی کے باعث ملک بھر کے پاسپورٹ آفسز میں دو گھنٹوں تک کام رکا رہا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فنی خرابی کے باعث پاسپورٹ کیلئے درخواست گزاروں کے کوائف اپ لوڈ نہ ہو سکے، پاسپورٹ کیلئے آنے والے شہریوں کو تصویر اور بائیومیٹرک کے بعد طویل انتظار کرنا پڑا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کا ریٹ گر گیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے تمام پاسپورٹ آفسز میں 2 گھنٹے سے زائد کام رکا رہا اور دو گھنٹوں بعد سسٹم بحال ہونے پر دوبارہ انٹری کا کام شروع کیا گیا۔
یاد رہے کہ ملک بھر کے پاسپورٹس دفاتر میں پاسپورٹ بنانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی رش کی وجہ سے پاسپورٹ بننے کا کام تاخیر کا شکار ہے۔