(کفایت علی شاہ) پاکستان تحریک انصاف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایات پر شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان کو چیئرمین پی ٹی آئی کا ترجمان نامزد کردیا۔
نامزد ترجمان چئیرمین عمران خان سے متعلقہ قانونی اور سیاسی امور کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
شعیب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان پاکستان تحریک انصاف کی قانونی ٹیم کے اہم رکن اور چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کی حیثیت سے اپنا فریضہ سرانجام دے رہے ہیں۔