(فرزانہ صدیق) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمودقریشی کیخلاف سائفرکیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق سماعت کے دوران چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمودقریشی کی پہلی ملاقات ہوئی، دونوں نے اڈیالہ جیل عدالت میں کچھ دیر بات چیت کی۔
ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلاء کی استدعا پر 9 اکتوبر تک سماعت ملتوی ہوئی، پی ٹی آئی وکلاء کی عمران خان سے تھوڑی دیر بات ہوئی اور ہاتھ بھی ملایا۔
یہ بھی پڑھیے: تحریک انصاف نے شیعب شاہین اور بیرسٹر گوہر خان کو ایک اور اہم منصب سونپ دیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی بظاہر نارمل نظر آرہے تھے لیکن وزن کم لگ رہا تھا۔
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں سائفر کیس کی سماعت تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہی، پراسیکیوشن نے ان کیمرہ سماعت اور جلد ٹرائل کی درخواستیں دائر کیں۔