ہم کسی کو بھی گالی کا جواب گالی سے نہیں دیں گے، شرجیل میمن

Oct 04, 2023 | 18:55:PM

(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کسی کو بھی گالی کا جواب گالی سے نہیں دینا، ہم نے دلیل کے ساتھ ان کی اصل حقیقت بتانی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا چیئرمین بلاول بھٹو نے پورے پاکستان میں آلودہ کلچر کو ختم کیا، ہمارے پاکستان کا کلچر ادب و احترام ہے، پاکستان کا کلچر چھوٹے بڑے کی عزت ہے، پاکستان کا کلچر وہ نہیں کہ جو مخالف ہے اس کو گالی دو، لوگوں کے خاندانوں کو سوشل میڈیا پر نشانہ بنایا گیا۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا ایک جماعت والے سوشل میڈیا کے دہشتگرد تھے، سوشل میڈیا پر پاکستان کا غلط چہرہ سامنے لانے کی کوشش کی گئی، گالی سے جواب وہ دیتا ہے جس کی دلیلیں ختم ہوجاتی ہیں، ہم نے کبھی کسی کو گالی کا جواب گالی سے نہیں دیا، کوئی کیچڑ اچھالے تو آپ نے اس پر کیچڑ نہیں اچھالنا۔

یہ بھی پڑھیے: "مہنگائی، بجلی بلوں سے ستائے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے", فردوس عاشق

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ ہماری لیڈر شپ نے ملک میں جمہوریت، آئین اور عوام کیلئے جان کے نذرانے دیے، سوائے پیپلز پارٹی کے اور کسی پارٹی نے جانوں کے نذرانے پیش نہیں کیے، ہمارے لیڈر جیلوں میں رہے لیکن کبھی ملک سے بھاگے نہیں، ہماری پارٹی کی جانب سے عدلیہ اور اداروں کیخلاف مہم نہیں چلی گئی، ہم سب کو ملکر ملک کو مضبوط بنانا ہے۔

مزیدخبریں