چمن بارڈر پر افغانستان سے فائرنگ،بچے سمیت 2 پاکستانی جاں بحق

Oct 04, 2023 | 20:51:PM

(احمد منصور)چمن بارڈر پر افغان سنتری نے پاکستان سے افغانستان پیدل داخل ہونے والوں پر بلااشتعال فائر کھول دیا،جس کے نتیجے میں بارہ سالہ بچے سمیت 2 معصوم پاکستانی شہید ہو گئے،واقعہ میں ایک بچہ زخمی بھی ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چمن بارڈر کراسنگ کے فرینڈ شپ گیٹ پر واقعہ آج شام چار بجے پیش آیا، پاکستانی دستوں نے انتہائی تحمل و برداشت کا مظاہرہ کیا،معصوم مسافروں کی موجودگی میں جانی نقصان سے بچنے کیلئے فائرنگ کے تبادلے سے گریز کیا گیا۔
شہید افراد کے جسد خاکی ڈی ایچ کیو چمن منتقل کئے گئے،زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی ڈبل سنچری ختم ،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
 افغان حکام سے رابطہ کر کے انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور لاپرواہ عمل کی انکوائری کا مطالبہ کیا گیا، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ذمہ دار سنتری کو پاکستانی حکام کے حوالے کرنے کا مطالبہ کیاگیا ہے،توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنے سکیورٹی اہلکاروں کوکنٹرول کرے گی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کےلئے نظم وضبط یقینی بنایاجائے،پاکستان مثبت وتعمیری باہمی تعلقات کےلئے پرعزم ہے،ایسے ناخوشگوارواقعات سے دو طرفہ بہتر تعلقات کی سنجیدہ کوششوں کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی

مزیدخبریں