عثمان ڈار کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)کئی روز منظر عام سے غائب رہنے والے عثمان ڈار اچانک سامنے آگئے، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف سنسنی خیز انکشافات کئے۔
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو میں عثمان ڈار کا پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کردیا، عثمان ڈار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کی پلاننگ چیئرمین پی ٹی آئی کی زیرصدارت زمان پارک میں ہوئی،گرفتاری کی صورت میں حساس تنصیبات کو نشانہ بنانے کی ہدایت دی گئی ۔
سابق پی ٹی آئی رہنما کاکہناتھا کہ 9 مئی حملوں کا مقصد فوج پر دباﺅ ڈالر کر جنرل عاصم منیر کو عہدے سے ہٹاناتھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ہیومن شیلڈ کا استعمال کیا،چیئرمین پی ٹی آئی نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ورکرز کی ذہن سازی کی،ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمپلیکس اسلا آباد، زمان پارک میں جو کچھ ہوا اسی ذہن سازی کا نتیجہ تھا،چیئرمین پی ٹی آئی نے ریاست مخالف بیانیے کو سپورٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی ڈبل سنچری ختم ،فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی