(24 نیوز) روس میں پاکستان کے نئے سفیر محمد خالد جمالی نے روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے روڈنکو سے ملاقات کی ۔
روسی نائب وزیر خارجہ سے ملاقات میں پاکستان کے سفیر نے روس کے ساتھ بہترین تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کی اولین ترجیح قرار دیا۔
منگل کو جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق خالد جمالی نے صدرپاکستان عارف علوی کے ساتھ اپنی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت نے روس کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔
یہ بھی پڑھیے: عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں دو ماہ کی کم ترین سطح پر آگئیں
پاکستان کے سفیر نے روس اور پاکستان کے تعلقات کو باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں مزید وسعت دینے کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر نئے تعینات سفیر خالد جمالی نے اپنے اسناد کی کاپی روس کے نائب وزیر خارجہ کو پیش کی۔